Thursday, April 25, 2024

سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کیلئے دودھ اور خوراک کی کمی ہے، شہباز شریف

سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کیلئے دودھ اور خوراک کی کمی ہے، شہباز شریف
September 23, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کیلئے دودھ اور خوراک کی کمی ہے۔

غیرملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے شہباز شف نے کہا لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں ۔ انہیں اس وقت سیلاب متاثرین کے ساتھ ہونا چاہیئے تھا۔ وہ اس لیے اقوام متحدہ آئے کہ دنیا کو سیلاب کی تباہ کاریوں کا بتا سکیں ۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث آنے والی آفت سے اکیلے نہیں نمٹ سکتے ۔ اگلے دو ماہ میں پاکستان پر قرضوں کی ذمہ داریاں ہیں۔ دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا۔ سیلاب متاثرین کیلئے عالمی برادری نے جو امداد کی وہ بہت کم ہے۔ متاثرین کی بحالی، انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو کیلئے مزید امداد کی ضرورت ہے۔ ہمارے پاس وقت کم ہے۔ 3 لاکھ بچے وبائی امراض اور بھوک کا شکار ہیں۔ سیلاب سے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 30 بلین ڈالرز ہیں۔

 شہباز شریف بولے پاکستان کا کاربن کا اخراج ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ سیلاب سے 1500 اموات ہوئیں۔ انتونیوگوتریس نے کہا انھوں نے ایسی تباہی نہیں دیکھی۔