Saturday, May 18, 2024

سیلاب متاثرہ جیکب آباد میں ملیریا اور گیسٹرو سے بچے سمیت 6 افراد جاں بحق

سیلاب متاثرہ جیکب آباد میں ملیریا اور گیسٹرو سے بچے سمیت 6 افراد جاں بحق
September 11, 2022 ویب ڈیسک

جیکب آباد (92 نیوز) - سیلاب متاثرہ جیکب آباد کےعلاقے گڑھی خیرو میں 24 گھنٹوں کے دوران ملیریا اور گیسٹرو سے6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

گڑھی خیرو میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ، چار خواتین بھی شامل ہیں۔ ایک ماہ سے ہزاروں افراد محصور ہیں، خوراک سمیت ادویات کی قلت پیدا ہو گئی۔

ادھر خیبرپختونخوا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 75 کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 40 مریض زیر علاج ہیں۔

نوشہرہ میں 11، ہری پور 6، لوئر دیر میں 5 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے، چارسدہ 3، لکی مروت ایک اور نوشہرہ میں ڈینگی کے 2 مریض داخل ہوئے۔ رواں سیزن میں ڈینگی سے 4 افراد انتقال کر گئے۔