Friday, April 19, 2024

سیلاب متاثرہ جیکب آباد اور قمبر میں وبائی امراض سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

سیلاب متاثرہ جیکب آباد اور قمبر میں وبائی امراض سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق
September 18, 2022 ویب ڈیسک

جیکب آباد (92 نیوز) - سیلاب متاثرہ جیکب آباد اور قمبر میں 24 گھنٹے کے دوران وبائی امراض سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سیلاب زدہ علاقوں میں گیسٹرو اور ملیریا سمیت وبائی امراض کا زور برقرار ہے، جیکب آباد اور قمبر میں ایک روز کے دوران 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، اسپتال مریضوں سے بھر گئے۔ 22 روز میں گیسٹرو کے پانچ ہزار 647 اور ملیریا کے چار ہزار 721 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گھوٹکی میں 3 ہفتوں میں پندرہ افراد جان کی بازی ہار چکے، لاڑکانہ میں بھی سیلاب کے باعث ملیریا بےقابو ہوگیا، مریضوں کی تعداد بڑھنے پر ادویات ختم ہوگئیں۔