Saturday, April 20, 2024

سیلاب کے بعد ریلوے آپریشن کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں، سعد رفیق

سیلاب کے بعد ریلوے آپریشن کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں، سعد رفیق
September 16, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - وزیرِریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے سیلاب کے بعد ریلوے آپریشن کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں، جلد کراچی سے بلوچستان ریلوے آپریشن بحال ہو جائے گا۔ 

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کوئٹہ ڈویژن میں ہرک ریلوے اسٹیشن کے قریب گرنے والے پل کا معائنہ کیا، ریلوے افسران اور فوجی حکام بھی ہمراہ تھے، وفاقی وزیر ریلوے کو پل کی بحالی کے کام کے حوالے سے بریف کیا گیا، انہوں نے متاثر ہونے والے ریلوے ٹریک کا بھی معائنہ کیا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کی بحالی میں کوئی کوتاہی نہیں ہوگی، سیلاب نے سو ا سو سال پرانا نہایت مضبوط پل بھی توڑ دیا، پل کی تعمیر نو کے لئے ڈبل شفٹ میں کام کرنا ہو گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سبی، ہرنائی سیکشن پر گزشتہ چار سال میں کوئی کام نہیں ہوا، محکمہ ریلوے کو سیلاب سے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ نقصان ہوا۔ گزشتہ حکومت میں سی پیک کے تحت ایم ایل ون نہ بن سکی،ایم ایل ون بنےگی تو ٹو اور تھری کی باری آئے گی۔