Friday, April 26, 2024

سعید خان منیجر پاکستان ہاکی ٹیم تعینات

سعید خان منیجر پاکستان ہاکی ٹیم تعینات
September 18, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سعید خان کو منیجر پاکستان ہاکی ٹیم تعینات کردیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر ہاکی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا، صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ کی منظوری دی۔

سعید خان کو مینجر پاکستان ہاکی ٹیم تعینات کردیا گیا جبکہ کوچز پینل میں سیگفرائیڈ ایکمین ہیڈ کوچ، ایاز محمود، محمد عثمان شیخ، عمران بٹ اور محمد علی خان اسسٹنٹ کوچ مقرر کردیئے گئے۔

قومی سینئر ہاکی تربیتی کیمپ 25 ستمبر سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ کیمپ کے اختتام پر سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے لیے قومی ہاکی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

سلطان اذلان شاہ کپ یکم تا 10 نومبر ملائیشیا میں کھیلا جائیگا۔