Tuesday, April 23, 2024

نگران حکومت کی غیر معینہ مدت تک توسیع کیخلاف ہوں، فضل الرحمٰن

نگران حکومت کی غیر معینہ مدت تک توسیع کیخلاف ہوں، فضل الرحمٰن
March 5, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سیاسی صورتحال کی تصویر جیسے پیش کی جا رہی ہے، صورتحال اس سے بالکل مختلف ہے۔

اتوار کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی مدت میں غیر معینہ مدت کی توسیع کے خلاف ہوں، ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے۔ سیاسی طور پر ہم ملک میں انتخابات سے انکار نہیں کرتے۔ نہ ہم چاہتے ہیں نگران حکومتوں کو غیر معینہ مدت کے لیے برقرار رکھا جائے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہےعام انتخابات اور صوبوں کے انتخابات نئی مردم شماری پر ہوں گے۔ دو اسمبلیاں ٹوٹنے کا وقت یکساں نہیں، نہ انتخابی شیڈول یکساں ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم مزید بولے کہ سیاست دان جیل جانے سے اتنا نہیں ڈرتا جتنا عمران خان ڈرتا ہے، قانون کو روکنے کے لیے اپنے ورکر کو لاکر بیٹھایا ہے۔