Sunday, May 5, 2024

سیاسی و معاشی بحران کے خاتمے کیلئے اقتدار چھوڑ رہے ہیں، عمران خان

سیاسی و معاشی بحران کے خاتمے کیلئے اقتدار چھوڑ رہے ہیں، عمران خان
December 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کہتے ہیں سیاسی و معاشی بحران کے خاتمے کیلئے اقتدار چھوڑ رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل کرنا آئینی حق ہے، ق لیگ اتحادی ہے اور مستقبل میں بھی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج عوام کو واضح لائحہ عمل دیں گے۔

پنجاب اور کےپی اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ دینے سے قبل عمران خان نے زمان پارک میں حتمی مشاورت کی، چیئرمین پی ٹی آئی سے پنجاب اور خیبر پختوںخوا کے وزرائے اعلیٰ نے ملاقاتیں کیں۔ مشاورتی اجلاس میں شاہ محمود قریشی، شبلی فراز، فواد چودھری، حسین الہٰی، مونس الہٰی اور دیگر رہنماء بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں ق لیگ نے پنجاب اسمبلی فروری کے آخری ہفتے میں توڑنے کی تجویز دی۔ کہا جاری ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچنے ضروری ہیں، اسمبلی توڑنے سے متعلق حتمی فیصلہ عمران خان کا اختیار ہے۔