Friday, April 19, 2024

سیاسی میدان کو خونی میدان نہیں بننے دیں گے، مریم اورنگزیب

سیاسی میدان کو خونی میدان نہیں بننے دیں گے، مریم اورنگزیب
November 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں سیاسی میدان کو خونی میدان نہیں بننے دیں گے۔

ہفتہ کو نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خون بہا کرسیاست نہیں کی جاسکتی، مزید کہا ان کا نظریہ ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ واقعے کی انکوائری جس سے مرضی کرائیں ، عمران خان تفتیش میں خود شامل ہوں اور ثبوت دیں، یہ تمام معاملہ پنجاب حکومت کے انڈر آتا ہے ، حملے کی ایف آئی آر تو کروائیں۔

ادھر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان نے جس مذہبی جنونیت کو بڑھاوا دیا آج اسی کا شکار ہوئےہیں، پی ٹی آئی نے میرے خلاف مذہب کارڈ استعمال کیا تھا، مجھ پر بھی 4 سال قبل ایک نوجوان نے مذہبی جنونیت کی وجہ سےحملہ کیا تھا۔