Wednesday, May 8, 2024

سیاسی مخالفین مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں، عمران خان

سیاسی مخالفین مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں، عمران خان
January 4, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ سیاسی مخالفین مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں، عوامی دباؤ ہوا تو ایسا نہیں ہوسکے گا۔

بدھ کے روز پی ٹی آئی لاہور کے عہدیداروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ عوام کا دباؤ اتنا ہونا چاہیے کہ ایک کال پر پورا لاہور اور پورا ملک سڑکوں پرآجائے۔ طیب اردوان کیلئے عوام سڑکوں پر نکلے تو انکے خلاف سازش ناکام ہوئی۔

پی ڈی ایم کا کرپٹ ٹولہ ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے، کوشش کریں گے جلد اس کرپٹ ٹولے کی حکومت ختم ہوجائے۔ عمران خان سے پی ٹی آئی لاہور کے عہدیداروں نے ملاقات کی ہے۔

عمران خان نے پی ٹی آئی لاہور کے ہر عہدیدار کو ڈورٹو ڈور مہم کا ٹاسک دے دیا۔ لاہور کا ہر پارٹی عہدیدار کم از کم ڈور ٹوڈور مہم میں عوام کی رائے پر مبنی 500 فارمز بھرے گا۔

عمران خان نے کہا کہ 15 دن پر پارٹی کی ہر تنظیم کے عہدیدار کو یہ ٹاسک پورا کرنا ہوگا۔