Thursday, May 2, 2024

سیاسی کشمکش، وفاقی وزراء زبردستی گیٹ کھلوا کر پنجاب اسمبلی میں داخل

سیاسی کشمکش، وفاقی وزراء زبردستی گیٹ کھلوا کر پنجاب اسمبلی میں داخل
January 10, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب اسمبلی میں سیاسی کشمکش آج بھی جاری ہے، وفاقی وزراء زبردستی گیٹ کھلوا کر پنجاب اسمبلی میں داخل ہوگئے۔

پنجاب اسمبلی میں سیاسی کشمکش آج بھی جاری، ارکان آج اسمبلی کے باہر آمنے سامنے آگئے، وفاقی وزراء کے داخلے پر پابندی لگی تو لیگی ارکان نے زبردستی گیٹ کھلوا دیئے، دھکم پیل کے بعد وفاقی وزرا اندر داخل ہوگئے۔

بعدازاں پنجاب اسمبلی میں داخلے پر پابندی بھی ہٹا دی گئی، پولیس کی بھاری نفری پنجاب اسمبلی کے باہر تعینات ہے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سے اپوزیشن ارکان کے وفد کی ملاقات ہوئی، اجلاس کی کارروائی احسن انداز سے چلانے کے امور پر مشاورت ہوئی۔

ادھر صوبائی وزیر فیاض چوہان کا کہنا ہے لیگی رہنماؤں نے اسمبلی کے باہر اور اندر بدمعاشی کی۔