دوحہ (92 نیوز) - سیاسی حریفوں کا فٹ بال ورلڈ کپ میں ٹاکرا ہوا۔ دلچسپ مقابلے کے بعد امریکا نے ایران کو ہرا دیا۔
امریکا نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ایران کو شکست دی۔ دوحا میں امریکا اور ایران کے درمیان کھیلے گئے میچ میں زیادہ تر وقت امریکی کھلاڑیوں کا گیند پر قبضہ رہا۔ پہلے ہاف کے 38 ویں منٹ میں امریکا کی ٹیم کو موقع ملا اور اس نے پُلچچ کے گول کے ذریعے برتری حاصل کرلی۔
دوسرے ہاف میں ایران کی ٹیم نے کچھ دباؤ بڑھایا مگر امریکی دفاع کے آگے اُن کی ایک نہ چلی۔ یوں گروپ بی کے اہم میچ میں امریکا نے ایران کو ایک صفر سے مات دے کر ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنائی۔
برطانیہ عظمی کی دو ٹیموں انگلینڈ اور ویلز کے میچ میں انگلینڈ تین صفر سےفاتح ہوئی۔ سینیگال نے اپنے آخری گروپ میچ میں ایکواڈور کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ نیدر لینڈز نے قطر کو دو صفر سے ہرایا۔