Thursday, April 25, 2024

سیاسی عدم استحکام سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم نے اکنامک ایڈوائزری کونسل سے مشورہ طلب کرلیا

سیاسی عدم استحکام سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم نے اکنامک ایڈوائزری کونسل سے مشورہ طلب کرلیا
April 30, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سیاسی عدم استحکام سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم نے اکنامک ایڈوائزری کونسل سے مشورہ طلب کرلیا۔

سیاسی عدم استحکام اور کمزور معاشی مینجمنٹ سے کیسے نمٹا جائے؟ اس حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف نے اکنامک ایڈوائزری کونسل سے مشورہ طلب کرلیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بڑے اقتصادی اہداف کو پورا کرنے کے لیے اتحادی جماعتوں کے درمیان اکانومک پلان کے لیے سیاسی صورتحال مستحکم کرنے کا پلان بھی زیر غور ہے۔

سعودی عرب، آئی ایم ایف اور چین سے ملنے والے پیکیجز بجٹ کا حصہ بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔ 12 ارب 25 کروڑ روپے کے اس مجموعی پیکیج کے استعمال کی ٹائم لائن بناے کی بھی ہدایات جاری کردیں۔ ان رقوم سے توانائی کی سپلائی کے لیے ادائیگیوں کو یقینی بنانا سب سے بڑا ہدف ہوگا۔

 پٹرولیم مصنوعات کے لیے سبسڈی میں کم سے کم رقوم مطلوبہ رقم کا چارٹ بھی طلب کرلیا۔ پٹرولیم اور گیس کی امپورٹ کے لیے درآمدی پلان بھی طلب جبکہ دوسرا بڑا ہدف قرضوں پر واجب الادا سود کی بر وقت کلیئرنس ہوگا۔ نئی تشکیل شدہ ایڈوائزری کونسل کو مئی ختم ہونے سے پہلے صورتحال پر قابو پانے کا ٹاسک دے دیا۔

جون میں بجٹ تیاری کے آخری راؤنڈ سے قبل اہداف اور درکار رقوم کی فہرست طلب کرلی گئی۔ اہداف اور درکار رقوم کے ذرائع کے درمیان توازن بنیادی شرط ہوگی۔ ایف بی آر کو 2022-23 میں 7000 ارب روپے سے زیادہ کا محصولاتی ٹارگٹ پورا کرنے کا پلان سامنے لانا ہوگا۔