Wednesday, April 24, 2024

سیاستدانوں اور بیوروکریسی کے خلاف نیب کے اختیارت تبدیل کرنے کا فیصلہ

سیاستدانوں اور بیوروکریسی کے خلاف نیب کے اختیارت تبدیل کرنے کا فیصلہ
May 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سیاستدانوں اور بیوروکریسی کے خلاف نیب کے اختیارت تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نیب قوانین میں ترامیم کے مجوزہ بل کی کاپی نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کرلی، مجوزہ بل میں اکتیس ترامیم شامل ہیں۔ نیب آرڈیننس کی سات شقیں ختم کرنے کی تجویز ہے۔ کرپشن کیسز میں نااہلی کی سزا 10 سال کے بجائے 5 سال ہوگی، کرپشن کیس میں سزایافتہ شخص پانچ سال بعد الیکشن لڑ سکے گا۔

 نیب کا ملزم کو گرفتار کرنے کا اختیار ختم کردیا گیا، گرفتاری عدالت کی منظوری سے ہوگی۔ بار ثبوت ملزم کی بجائے نیب پر ہوگا ورنہ انکوائری شروع نہیں ہوسکے گی۔