Friday, April 26, 2024

سیاست سے کوئی تعلق نہ ہی سرکاری کام میں مداخلت کی، فرح خان کی عائد الزامات کی تردید

سیاست سے کوئی تعلق نہ ہی سرکاری کام میں مداخلت کی، فرح خان کی عائد الزامات کی تردید
April 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب میں ٹھیکوں اور ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے پیسے لینے کے الزامات کے ایک ہفتہ بعد فرح خان کا بیان سامنے آگیا۔

فرح خان نے ٹویٹ کرکے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کردی، فرح خان نے لکھا کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی کبھی سرکاری کام میں مداخلت کی ہے، ان کے کردار پر کیچڑ اچھالنے والوں کی اپنی بھی بہن بیٹیاں ہیں۔

فرح خان نے لکھا کہ ان کے کاروبار کے بارے میں ان کے شوہر وضاحت کرچکے ہیں، جن لوگوں کو ان سے منسوب کیا گیا وہ بھی الزامات کی تردید کرچکے ہیں۔ الزامات سے ان کی فیملی صدمے کی کیفیت میں ہے، خدارا انہیں اور ان کے خاندان کو سنی سنائی باتوں پر بدنام نہ کیا جائے۔