Thursday, April 25, 2024

سیاست میں رابطے سب کے ساتھ ہوتے ہیں تاہم فیصلے مشاورت سے ملکی مفاد میں کیے جاتے ہیں، پرویز الہی

سیاست میں رابطے سب کے ساتھ ہوتے ہیں تاہم فیصلے مشاورت سے ملکی مفاد میں کیے جاتے ہیں، پرویز الہی
February 22, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کا کہنا ہے سیاست میں رابطے سب کے ساتھ ہوتے ہیں تاہم فیصلے مشاورت اور سوچ سمجھ کر ملکی مفاد میں کیے جاتے ہیں۔

چوہدری پرویز الہی سے وفاقی وزیر سیفران صاحبزادہ محبوب سلطان اور ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان نے اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ سیاسی عمل کی وجہ سے رابطے سب کے ساتھ ہوتے ہیں تاہم فیصلے مشاورت اور سوچ سمجھ کر ملکی مفاد میں کیے جاتے ہیں۔ جو ملک کے مفاد میں ہو گا وہ انشااللہ کریں گے۔ خاص طور پر اپنی سیاسی ساکھ کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کریں گے۔

وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان اور ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی۔ صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کا وزارت اعلیٰ کا دور صوبے کا سنہری دور تھا۔