Friday, September 20, 2024

سیاست میں اختلاف رائے کو دشمنی اور نفرت کی بنیاد نہیں بننے دینا چاہیے، احسن اقبال

سیاست میں اختلاف رائے کو دشمنی اور نفرت کی بنیاد نہیں بننے دینا چاہیے، احسن اقبال
November 19, 2022 ویب ڈیسک

جدہ (92 نیوز) - وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے سیاست میں اختلاف رائے کو دشمنی اور نفرت کی بنیاد نہیں بننے دینا چاہیے۔

ہفتہ کو جدہ میں پاکستانی کیمونٹی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں پولرائزیشن قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے لیے زہر ہے، ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں۔ آئین وقانون کی حکمرانی کے بغیر ملک مضبوط نہیں ہوسکتا۔

احسن اقبال نے کہا کہ جب ہمیں حکومت ملی تو ملکی حالات سری لنکا کی طرح بن گئے تھے، گزشتہ حکومت میں یوٹرن لینے کی وجہ سے ہماری زیادہ معیشت تباہ ہوئی، معاشی حالاتِ بہتر نہ ہونے کی ایک وجہ کرپشن بھی ہے،

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں، اوورسیز میں بسنے والے سب پاکستان کے سفیر ہیں۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا پی ٹی آئی قیادت کو لانگ مارچ، گالم گلوچ، انا پرستی، نفرت انگیزی اور قبل ازوقت الیکشن کا راگ الاپنے کی بجائے سکون اورغوروفکر کی زیادہ ضرورت ہے، انکو مشورہ ہے زبان عمل اور نیت کے شر سے خود بھی بچیں، قوم کو بھی بچائیں۔