Thursday, May 2, 2024

سیاست کے فائنل راؤنڈ میں صرف 24 گھنٹے رہ گئے، شیخ رشید

سیاست کے فائنل راؤنڈ میں صرف 24 گھنٹے رہ گئے، شیخ رشید
April 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے سیاست کے فائنل راؤنڈ میں صرف 24 گھنٹے رہ گئے۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک کے حالات تشویشناک ، صورتحال گھمبیر ہے۔ نئے الیکشن کے سوا کوئی حل نہیں۔ تحریک عدم اعتماد اگر عالمی سازش ہے تو ملوث جماعتوں کو کالعدم قرار دیکر غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔ صدر کے پاس اختیار ہے عدم اعتماد کی کامیابی پر بھی وزیراعظم کو کام جاری رکھنے کا کہے۔ وزیراعظم کتنے دن کام کریں گے اس پر آئین خاموش ہے۔ پی ٹی آئی کے لوگ اگر استعفیٰ دے دیں تو دیکھتا ہوں کہ اسمبلیاں کیسے چلتی ہیں۔

شیخ رشید نے میڈیا جوائن کرنے کا اعلان کر دیا، کہا رمضان یا عید کے بعد ٹی وی چینلز پر بطور اینکر آ رہا ہوں۔ وزارت قانون اب فواد چودھری کے پاس ہے۔ جی ایچ کیو، ٹرپن ون بریگیڈ میرے حلقے میں آتے ہیں۔