Saturday, May 18, 2024

سیالکوٹ میں تھانہ کوٹلی سیدامیر کی حدود میں معمر خاتون پر بدترین تشدد

سیالکوٹ میں تھانہ کوٹلی سیدامیر کی حدود میں معمر خاتون پر بدترین تشدد
January 9, 2022 ویب ڈیسک

سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ میں سفاکیت کی انتہا ہو گئی۔ تھانہ کوٹلی سیدامیر کی حدود میں معمر خاتون پر بدترین تشدد کیا گیا۔

ملزمان نے تلخ کلامی کے باعث خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ زمین کے تنازع پر معمر خاتون پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سنگ دل شخص سرعام معمر خاتون پر تشدد کر رہا ہے۔ معمر خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا۔ خاتون کو ڈنڈوں سے سر عام تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق پولیس نے 7 روز بعد چار خواتین سمیت پندرہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔

پولیس کے مطابق واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا جس کی تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کی سرزنش کی اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے دو اسپشل ٹیمز تشکیل دے دی۔ پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔