Thursday, April 25, 2024

سیالکوٹ میں برطانیہ پلٹ شہری اور اہلیہ کے قتل کا ڈراپ سین، مدعی مقدمہ ہی قاتل نکلا

سیالکوٹ میں برطانیہ پلٹ شہری اور اہلیہ کے قتل کا ڈراپ سین، مدعی مقدمہ ہی قاتل نکلا
August 11, 2022 ویب ڈیسک

سیالکوٹ (92 نیوز) - سیالکوٹ میں برطانیہ پلٹ شہری اور اہلیہ کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔ مدعی مقدمہ ہی قاتل نکلا۔

برطانیہ پلٹ شخص عمران حیدر کو بیوی اسماء سمیت قتل کرنے والا اس کا اپنا بھتیجا مہروز نکلا۔ ڈی ایس پی سرکل کے مطابق مقتول عمران حیدر نے کچھ عرصہ قبل کروڑوں روپے کی زمین فروخت کی تھی۔ ملزم مہروز نے رقم ہتھیانے کے لیے عیدالاضحیٰ کی چاند رات عمران حیدر اور اس کی اہلیہ کو قتل کر دیا۔

میاں بیوی کے قتل کے بعد مقتولہ اسماء کے بھائی کو مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔ پولیس  شک گزرنے پر جدید طریقہ تفتیش اختیار کرتے ہوئے اصل ملزم مہروز تک  پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق مہروز نے عمران حیدر اور اسماء کے قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

ڈی ایس پی سرکل رانا ندیم طارق کے مطابق مہروز نے عمران حیدر سے چند روز قبل بیچی گئی اراضی  کے کروڑوں روپے چھیننے کے لیے گولیاں مارِیں۔