سیالکوٹ گیریژن کے قریب گولہ بارود کے شیڈ میں حادثاتی طور پر آتشزدگی

راولپنڈی (92 نیوز) - سیالکوٹ گیریژن کے قریب گولہ بارود کے شیڈ میں حادثاتی طور پر آگ لگ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیالکوٹ گیریژن کے قریب گولہ بارود کے شیڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ موثر اور بروقت اقدمات کی وجہ سے نقصانات پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق گولہ بارود کے شیڈ میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا، آتشزدگی کے باعث املاک سمیت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔