Friday, March 29, 2024

سیاحت کے فروغ کیلئے کوہ پیماؤں نے بلندی پر 200 فٹ لمبے اور 20 فٹ چوڑے پرچم لہرائے

سیاحت کے فروغ کیلئے کوہ پیماؤں نے بلندی پر 200 فٹ لمبے اور 20 فٹ چوڑے پرچم لہرائے
August 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سیاحت کے فروغ کیلئے پاکستانی اور کشمیری کوہ پیماؤں نے 16ہزار 500 فٹ کی بلندی پر 200 فٹ لمبے اور 20 فٹ چوڑے پرچم لہرائے۔

کوہ پیماؤں نے پاکستان کے شہدا  اور غازیوں کو 16500 فٹ بلندی پر پرچم لہر کر شمعیں روشن کرکے خراج تحسین پیش کیا۔ مہم میں شریک امجد خان ، محمد بلال ، ثاقب الرحمن ، سمانہ رحیم، کوثرعلی سواتی، عباس خان سواتی سمیت دیگر کوہ پیماؤں کا مقصد جنت نظیروادی کو   دنیا کے سامنے لانا  بھی تھا۔

پاکستانی کوہ پیما  ٹیم نے مملکت پاکستان کی حفاظت کیلئے کھڑے فوجی جوانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہوئے کشمیری قوم کے ملی جذبات کو سراہا۔