Saturday, May 4, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب کا 3 شہروں میں آپریشن، کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب کا 3 شہروں میں آپریشن، کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد گرفتار
December 31, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - کاونٹر ٹیرراز م ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے تین شہروں میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے خود کش جیکٹ بنانے کا سامان، بارودی مواد، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کیا گیا۔

دہشت گردوں کی شناخت فاروق شاہ، سیف اللہ، سید شاہ زیب، احمد خان، اسرار احمد کے نام سے ہوئی۔ دہشت گرد حساس اضلاع میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔

سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 504 کومبنگ آپریشنز میں 21 ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا۔ 153 مشتبہ افراد کی گرفتاری رواں ہفتے عمل میں لائی گئی جبکہ کارروائیوں کے دوران 67 بازیابیاں بھی کی گئیں۔