لاہور (92 نیوز) - کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی پنجاب بھر میں کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔
ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر سی ٹی ڈی متحرک ہوگئی، لاہور، سرگودھا، ملتان سمیت دیگر اضلاع میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے آٹھ دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
اس سے قبل 18 فروری کو سی ٹی ڈی نے لاہور، سرگودھا، ملتان سمیت پانچ اضلاع میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گرینڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے 8 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیے تھے۔
دہشت گردوں میں مسعود الرحمان، سبحان اللہ، ساجد علی، عزیز خان، شاہد اعجاز، شرافت اللہ شامل تھے۔ آپریشن کے دوران خودکش جیکٹ، بارودی مواد، اسلحہ، گولیاں بھی برآمد ہوا۔
قبل ازیں 11 فروری کو سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 9 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکیا تھا۔