Wednesday, April 24, 2024

سی ٹی ڈی کے پنجاب بھر میں آپریشنز، سات دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کے پنجاب بھر میں آپریشنز، سات دہشت گرد گرفتار
November 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں آپریشنز کرتے ہوئے سات دہشت گرد گرفتار کر لیئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔ گرفتار دہشت گردوں میں زاہد خان ، عبداللہ ، نعمان اور اکرم شامل ہیں۔ صدیق ، احسن اور شعیب بھی گرفتار دہشت گروں میں شامل ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد ، اسلحہ ، ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا۔

 ترجمان کا کہنا ہے آپریشن کے دوران انتیس مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی ۔ ملزمان کے خلاف پانچ مقدمات درج کر لیے ۔ سات دنوں کے دوران 461 کومبنگ آپریشن کیے گئے۔ کومبنگ آپریشنز کے دوران اکیس ہزار افراد کی چیکنگ کی گئی ۔ کومبنگ آپریشنز میں 55 مشتبہ افراد کی گرفتاری ہوئی۔