Sunday, September 8, 2024

سی ٹی ڈی کے پنجاب بھر میں 19 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کے پنجاب بھر میں 19 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد گرفتار
March 19, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں 19 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشت گرد گرفتار کر لیئے۔

گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے ، کارروائیاں راولپنڈی ، خانیوال ، ملتان ، سرگودھا اور نارووال میں کی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران انیس مشتبہ افراد سے تفتیش بھی کی گئی۔

قبل ازیں کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، دہشت گرد محمد اصغر کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔