Saturday, April 20, 2024

سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن، کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن، کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گرد گرفتار
December 24, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - دہشت گردی کی حالیہ لہر میں سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے بڑا آپریشن کیا گیا، کالعدم تنظیموں کے سات دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خالد محمود، محسن وقار، محمد عثمان، شیر محمد، لقمان رفیق اور فاروق کے نام سے ہوئی۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ، ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا۔

ملزمان صوبے کے حساس شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔ رواں ہفتے مختلف شہروں میں 443 کومبنگ آپریشن کیے گئے۔ اس دوران 19 ہزار 630 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا، 90 افراد کو کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے پر گرفتار کیا گیا۔