Friday, April 26, 2024

سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار اہلکار دلبر علی کالعدم ایس آر اے کا کمانڈر نکلا

سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار اہلکار دلبر علی کالعدم ایس آر اے کا کمانڈر نکلا
June 18, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار اہلکار دلبر علی کالعدم ایس آر اے کا کمانڈر نکلا۔ دوران تفتیش سندھ پولیس کے کئی اہلکاروں کے دہشتگرد تنظیموں کیلئے کام کرنے کا انکشاف کیا۔

سندھ پولیس کے کئی اہلکاروں کے دہشتگرد تنظیموں کیلئے کام کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار اہلکار دلبر علی کالعدم ایس آر اے کا کمانڈر نکلا۔ اس نے دوران تفتیش سندھ پولیس کے مزید اہلکاروں کے کالعدم تنظیموں سے روابط کا بتایا۔ اہلکار کی نشاندہی پر تفیش کا سلسلہ تیز کردیا گیا۔

دلبر علی 2016ء میں دہشت گردی کے مقدمے میں ملوث ہونے کے باوجود 2017ء میں پولیس میں بھرتی ہو گیا۔ ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکار دلبر کو کھارادر دھماکے میں معاونت پر گرفتار کیا گیا۔