Thursday, March 28, 2024

سی پیک سے پاک چین زمینی روابط میں اضافہ ہوا، خالد منصور

سی پیک سے پاک چین زمینی روابط میں اضافہ ہوا، خالد منصور
March 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم کے معاون خصوصی خالد منصور کا کہنا ہے سی پیک سے پاک چین زمینی روابط میں اضافہ ہوا۔

معاون خصوصی خالد منصور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی کمی دور کرنے کیلئے بھی چین سے بات کی ہے،، اب ملک میں بجلی کا بڑا بحران نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے پہلےمرحلے میں 25 بلین ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی، سپی پیک کے تحت 9 اقتصادی زونز بنائے جا رہے ہیں۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں 18 سو کلو میٹر کی نئی موٹر وے اور ہائی وے بنائی جائیں گی۔