Thursday, April 25, 2024

ملتان : موسم بدلتے ہی ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 184 تک پہنچ گئی

ملتان : موسم بدلتے ہی ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 184 تک پہنچ گئی
October 18, 2016
ملتان (92نیوز) موسم کے تبدیل ہوتے ہی ڈینگی مچھروں کے وار میں بھی تیزی آ گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک اور مریض کو ڈینگی بخار کے شبہ میں نشتر اسپتال داخل کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نشتر اسپتال ملتان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک اور مریض کو ڈینگی کے شبہ میں داخل کر لیا گیا۔ مریض کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ مریض کو 6 روز سے شدید بخار میں مبتلا ہونے پر نشتر اسپتال کے وارڈ نمبر 27 میں داخل کر لیا گیا ہے۔ رواں سال ڈینگی کے شبہ میں لائے گئے افراد کی تعداد 184 ہو گئی۔ دوسری جانب 4 ڈینگی سے متاثرہ افراد نشتر اسپتال میں پہلے ہی زیرعلاج ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق شہر کے 2095 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہو چکے ہیں۔ موسم میں تبدیلی آتے ہی ڈینگی کی وبا میں مزید شدت آنے کا اندیشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔