Friday, April 19, 2024

بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا

بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا
November 16, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی وزیرخارجہ سشما سوراج کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ سشماسوراج نئی دہلی کے اسپتال میں داخل۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سشما سراج کا اسپتال میں ڈائیلسز اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف زہر اگلنے والی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو گردے ناکارہ ہونے پر اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سشما سوراج کو گردے فیل ہونے کے بعد انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ وزیر خارجہ کی بیماری کے بعد بھارت کے عوام کی جانب سے ان کے جلد ٹھیک ہوجانے کے لیے نیک تمنائیں بھیجنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کچھ عرصہ قبل پاکستان بھی آچکی ہیں اور پاک بھارت خارجہ پالیسی کے حوالے سے اہم بیانات دیتی رہتی ہیں۔