Tuesday, April 16, 2024

ستر برس سے کشمیر یوں کے خون سے ہولی کھیلنے والی بھارتی سرکار کشمیر پراپنا حق جتانے لگیں

ستر برس سے کشمیر یوں کے خون سے ہولی کھیلنے والی بھارتی سرکار کشمیر پراپنا حق جتانے لگیں
September 26, 2016
نیویارک(92نیوز)بغل میں چھری منہ میں رام رام  ، بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کہتی ہیں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور رہے گا  پاکستان کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ کبھی بھی بھارت کا کوئی حصہ علیحدہ نہیں کر سکتا مذاکرات کے لئے شرائط پاکستان کی طرف سے عائد کی جاتی ہیں بھارت کی طرف سے نہیں۔ تفصیلات کےمطابق  بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا جنرل اسمبلی سے خطاب  ، ایک نیا ڈرامہ ایک نیا جھوٹ  یہ ہم نہیں پوری دنیا کہہ رہی ہے  کہ ایک طرف  کشمیر میں مظالم تو دوسری مگر مچھ کے آنسو بہا کر دنیا کو قائل نہیں کیا جا سکتا۔ مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور انسانیت سوز سلوک کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے سشما سوراج نے پوری دنیا کے سامنے جھوٹ پرجھوٹ بولا اور دعویٰ  کیا کہ پاکستان بھارت کا کوئی حصہ علیحدہ نہیں کر سکتا ہے کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور رہے گا ۔سوال یہ ہے کہ کیا سشما جی سمجھتی ہیں کہ دنیا کشمیر میں جاری حالات سے بے خبر ہے ۔ سشما جی اور اُن کی سرکار کو یہاں ایک مشورہ ہے کہ جتنے اعتماد سے وہ  دنیا کے سامنے  کہتی ہیں کہ کشمیر بھارت کا  حصہ ہے وہ کشمیر میں استصواب رائے کیوں نہیں کرا لیتی ۔ یوں ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہو  جائے گا اور اقوام متحدہ کی پاس کردہ قرار دادوں پر بھی عمل ہو جائے گا۔ریاستی دہشت گردی کرنے والی ریاست کی وزیرخارجہ دنیا کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کا مشورہ دیتی ہیں اور ایسی ریاست جو دہشت گردوں کے خلاف کوئی اقدام نہ اُٹھائے اُسے الگ تھلگ کرنے کا بھی کہتی ہیں ۔ سشما جی پہلے اپنی سرکار اور فوج کے کرتوت دیکھیں  وہ کیا کر رہی ہیں آپ کو پٹھانکوٹ اور اڑی تو یاد آیا بلوچستان، سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات یاد نہ آئے ۔  کہتی ہیں مذاکرات پر پاکستان شرائط عائد کرتا ہے جبکہ دنیا جانتی ہے کہ شرائط پاکستان نے نہیں بھارت سرکارعائد کرتی ہے۔ سشما جی ایسا دہرا معیار نہ اپنائیں۔