Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سرجیکل سٹرائیک ہوئی یا نہیں یہ انڈیا سے پوچھیں : امریکہ

سرجیکل سٹرائیک ہوئی یا نہیں یہ انڈیا سے پوچھیں : امریکہ
October 8, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکہ کا ایک بار پھر بھارت کے سرجیکل سٹرائیک کے دعوے پر بات کرنے سے گریز۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حدود میں سرجیکل سٹرائیک ہوئی یا نہیں یہ بھارتی حکام ہی بتا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کے دعوے پر بات بھی بھارت کو ہی کرنا ہو گی۔ امریکہ تو بس پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے۔ جان کربی کا کہناتھا کہ پاکستان اور بھارت کو مل کر مسائل کا حل نکالنا ہو گا۔ دونوں ملک مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں۔ پاکستان اور بھارت کشمیر کے معاملے پر بھی بات چیت کریں۔جان کربی نے ایک بیان میں پاکستانی پارلیمنٹ میں غیرت کے نام پر قتل کے خلاف قانون سازی کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔ کہتے ہیں امریکہ اس روایت کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قانون سازی پاکستان میں خواتین اور لڑکیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور معاشرے میں ان کی مکمل شرکت کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس گھناونے جرم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا اگلے اہم اقدامات ہوں گے اور اس سلسلے میں پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔