Tuesday, April 23, 2024

سپریم کورٹ کے فیصلے کا سب کا احترام کرنا چاہیے : وزیراعظم

سپریم کورٹ کے فیصلے کا سب کا احترام کرنا چاہیے : وزیراعظم
November 1, 2016
اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس  کی سماعت کے بعد  وزیر اعظم کی زیر صدارت  اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا ، قانونی و آئینی ماہرین کی شرکت کی ہے ۔ اجلاس میں  نوازشریف نےکہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا سب کو ا حترام  کرنا چاہیے ۔۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف کی  صدارت میں مشاورتی اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں  وفاقی وزرا ، قانونی  و آئینی ماہرین نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق  وفاقی  وزرا اور قانونی ٹیم نے  پانامہ کیس کی  سماعت  سے متعلق وزیر اعظم کو  اعتماد میں لیااور حکومت  نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل  اعتماد کا  اظہار کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ وہ پانامہ  کی  تحقیقات کے لئے   پہلے ہی کمیشن  قائم کرناچاہتے تھے لیکن ہمارے  سیاسی  مخالفین کا ایجنڈا کچھ  اور لگتا ہے ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کا سب کو ا حترام  کرنا چاہیے دھرنا  اور  احتجاج   معاشی ترقی کی  راہ میں  رکاوٹ  ہے۔ اب  سیاسی  مخالفین  کے  پاس دھرنے  کا  کوئی جواز نہیں رہا۔