Thursday, April 18, 2024

اورنج لائن کیس : پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظور

  اورنج لائن کیس :  پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظور
September 26, 2016
لاہور(92نیوز)سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر ہائی کورٹ فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی ہے. تفصیلات کےمطابق  چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے استدعا کی کہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے، منصوبے کو تاخیر سے بچانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کیا جائے، چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس کو خود سنوں گا۔ ہائیکورٹ کا فیصلہ اس مرحلے پر معطل نہیں کر سکتے، اپیل کو سننے کیلئے پانچ رکنی بنچ تشکیل دیا جائے گا، معاملے میں حقائق اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیں گے، عدالت نے کیس کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔