Friday, April 26, 2024

سپر سینماز نے بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کر دیا

سپر سینماز نے بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کر دیا
September 30, 2016
لاہور (92نیوز) کنٹرول لائن پر بھارت کی جارحیت اور دو پاکستانی فوجیوں کی شہادت کے بعد سپرسینماز نے بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کر دیا۔ اس سلسلے میں ترجمان سپرسنیماز کا کہنا ہے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ملک بھر میں بھارتی فلموں کے تمام شو منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ نریندر مودی کے زیراقتدار آتے ہی بھارت میں انتہاپسند ہندو سرگرم ہو گئے ہیں جو پاکستانی فنکاروں کو دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے۔ ہندو انتہاپسندوں نے غزل گائیک غلام علی کو ہندوستان بھر میں کہیں بھی کنسرٹ کرنے کی اجازت نہ دی۔ حالیہ دنوں بھی ان کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے انڈین شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والے پاکستانی فنکار وطن واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں۔