Tuesday, April 23, 2024

بغداد : مذہبی اجتماع کے دوران خودکش دھماکہ‘ 41 افراد جاں بحق

بغداد : مذہبی اجتماع کے دوران خودکش دھماکہ‘ 41 افراد جاں بحق
October 16, 2016
بغداد (ویب ڈیسک) عراق دھماکوں سے گونج اٹھا۔ دارالحکومت بغداد میں مذہبی اجتماع کے دوران خودکش حملے میں اکتالیس افراد جان سے گئے۔ جنوبی شہر تکریت میں پولیس چوکی پر حملے میں آٹھ اہلکار مارے گئے جبکہ اسحاق شہر میں رکن پارلیمنٹ کے گھر پر حملے میں بیوی اور تین بچے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے شمالی ضلع الشاب میں مذہبی اجتماع جاری تھا۔ اسی دوران ایک مصروف بازار میں لگے زائرین کے خیمے میں خودکش دہشت گرد نے بم دھماکا کیا۔ حملے میں اکتالیس افراد جاں بحق اور تینتیس زائرین شدید زخمی ہو گئے۔ عراق میں حضرت امام حسین اور کربلا کے شہداءکی یاد منانے کے لیے مختلف شہروں میں اجتماعات جاری ہیں۔ حملہ آور نے اس وقت دھماکہ کیا جب زائرین کی بڑی تعداد کھانا کھانے میں مصروف تھی۔ ادھر تکریت شہر میں پولیس چوکی پر حملے میں آٹھ اہلکار زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ گیارہ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔