Thursday, April 25, 2024

سٹیٹ بینک نے شرح سود 125 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 15 فیصد کردی

سٹیٹ بینک نے شرح سود 125 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 15 فیصد کردی
July 7, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کے نتیجہ میں شرح سود 125 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 15 فیصد کردی۔

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ کہا دنیا میں ایسی مہنگائی 50 سال میں پہلی بار دیکھی، مہنگائی کی اندرونی وجوہات بھی ہیں، ایک سال برقرار رہے گی، شرح سود نہ بڑھاتے تو ملک کا نقصان ہوتا، آئندہ سال معاشی شرح نمو تین سے چار فیصد رہے گی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے زری پالیسی کی ترسیل کو مضبوط کرنے کے لیے ای ایف ایس اور ایل ٹی ایف ایف کے قرضوں پر شرح سود کو پالیسی ریٹ سے منسلک کردیا گیا۔ اس کا مقصد غیریقینی عالمی ماحول میں معیشت کو ہموار طور پر چلانا ہے۔

اس اقدام سے روپے کا استحکام ملے گا اور آئی ایم ایف پروگرام کے جاری جائزے کی تکمیل کی راہ ہموار ہوگئی۔