Saturday, April 20, 2024

سٹی میئر ڈیرہ اسماعیل خان کا انتخابی معرکہ تحریک انصاف کے عمر امین گنڈا پور جیت گئے

سٹی میئر ڈیرہ اسماعیل خان کا انتخابی معرکہ تحریک انصاف کے عمر امین گنڈا پور جیت گئے
February 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) سٹی میئر ڈیرہ اسماعیل خان کے انتخابی معرکہ میں تحریک انصاف کے عمر امین گنڈا پور جیت گئے۔

غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق عمر امین گنڈا پور کو 63 ہزار 753 ووٹ ملے۔ جمعیت علمائے اسلام کے کفیل نظامی 38 ہزار 8 سو 91 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی 32 ہزار 7 سو 38 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ کرک کی ایک سیٹ پی ٹی آئی، دوسری آزاد امیدوار کے نام رہی۔

ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں جے یو آئی، نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ اور بنوں کی تحصیل ڈومیل میں بھی پی ٹی آئی کامیاب رہی جبکہ بکا خیل کی نشست جے یو آئی نے جیت لی۔