Thursday, March 28, 2024

رحیم یارخان : انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج میں بے ضابطگیوں کے خلاف طالبات کا احتجاج

رحیم یارخان : انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج میں بے ضابطگیوں کے خلاف طالبات کا احتجاج
October 16, 2016
رحیم یارخان(92نیوز)رحیم یارخان میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان میں بےضابطگیوں کے خلاف طالبات  بھی سڑکوں پر نکل آئیں اوربازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کراحتجاج کیا۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب  کےدوسرےبڑے شہروں کی طرح بہاولپور تعلیمی بورڈکی ناہلی بھی کھل کر سامنےآگئی ہے۔انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کےانٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے رزلٹ پرطالبات نےزوردار احتجاج ریکارڈکرایا۔طالبات سڑکوں پرآگئیں اوربورڈکی نا ہلی کےخلاف نعرے بازی کی۔متاثرہ طالبات  کاکہناتھابورڈ کی بے ضابطگیوں کا نشانہ ان کو نہ بنایا جائے ۔اوربروقت اقدامات کرکےان کاتعلیمی مستقبل تاریک ہونےسے بچایا جائے۔