Wednesday, April 24, 2024

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبہ ایک بار پھر ڈگریوں کے حصول کیلئے سڑکوں پر آگئے

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبہ ایک بار پھر ڈگریوں کے حصول کیلئے سڑکوں پر آگئے
November 1, 2016
لاہور(92نیوز)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبہ ڈگریوں کے حصول کے لیے دوبارہ سڑکوں پر آ گئے کینال روڈ پر طلبہ کے دھرنے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درھم برھم ہو گیا۔ تفصیلات کےمطابق بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلبہ نے کینال روڈ پر دھرنا دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے  منظورشدہ ڈگریاں جاری کی جائیں۔ طلبہ کے احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سی ٹی او لاہور اور ڈپٹی سیکرٹری ایجوکشن فار یونیورسٹیز بارک اللہ خان نے طلبہ سے مذاکرات کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود وائس چانسلر بی زیڈ یو سے بات کرکے معاملے کو حل کرائیں گے۔ طلبہ کی جانب سے دن بھر کنال روڈ بلاک رکھی گئی جبکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری  نفری بھی وہاں موجود تھی۔