Wednesday, April 24, 2024

لاہور : نشے کی زیادتی سے طالبعلم جاں بحق

لاہور : نشے کی زیادتی سے طالبعلم جاں بحق
October 22, 2016
لاہور(92نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ پرواقع نجی یونیورسٹی کا طالبعلم نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق نجی یونیورسٹی کے طالبعلموں نے منشیات کی بھاری مقدار استعمال کی جس کی وجہ سے ان کی حالت غیر ہوگئی اور ان میں سے ایک ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ ذرائع کے مطابق تین طالبعلموں نے نشہ کیا جبکہ ان میں سے ایک جاں بحق جبکہ دو ابھی تک شدید تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ واضح رہے کہ تینوں طالبعلم نجی ہاسٹل میں قیام پذیر تھے ۔