Wednesday, April 24, 2024

ستائیس فروری 2019ء، پاک فضائیہ کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ، بھارتی فضائیہ کیلئے سرپرائز ڈے

ستائیس فروری 2019ء، پاک فضائیہ کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ، بھارتی فضائیہ کیلئے سرپرائز ڈے
February 27, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) ستائیس فروری 2019ء بھارتی فضائیہ کیلئے سرپرائز ڈے، بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملانے کا دن ہے۔ 

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ" کی تیسری سالگرہ پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صرف ہتھیار یا تعداد ہی دشمن کے خلاف کامیابی کا تعین نہیں کرتے بلکہ قوم کا عزم اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاری حقیقی کامیابی کا تعین کرتی ہے۔

27 فروری کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کہتے ہیں کہ آج "آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ" کی تیسری سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ وہ دن جب پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی ناکام مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا۔

میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاک فضائیہ نے کامیابی سے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے اور پاک بحریہ نے سمندر میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا۔ پاک آرمی نے لائن آف کنٹرول پر شاندار ردعمل دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ سب مادر وطن کے دفاع کے لیے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت، عزم کا بعین ثبوت ہے۔ صرف ہتھیار یا تعداد ہی دشمن کے خلاف کامیابی کا تعین نہیں کرتے بلکہ قوم کا عزم اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاری حقیقی کامیابی کا تعین کرتی ہے۔