Saturday, May 18, 2024

فلم لاہور سے آگے کا خوبصورت پریمیئر شو ، فنکاروں کی شرکت نے چارچاند لگادیئے

فلم لاہور سے آگے کا خوبصورت پریمیئر شو ، فنکاروں کی شرکت نے چارچاند لگادیئے
November 8, 2016

 لاہور(92نیوز)ستارے اور وہ بھی بہت سارے ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم لاہور سے آگے کا لاہور میں ہوا پریمیئرشو۔

تفصیلات کےمطابق ستاروں سے سجے پریمیئر شو میں صرف فلم کی کاسٹ ہی نہیں  فیشن کی دنیا سے جڑے لوگ بھی شریک ہوئے جن کا ماننا ہے کہ اب پاکستانی میں بھی معیاری اور اچھی فلمیں بنتی ہیں۔ فلم لاہور سے آگے میں صبا قمر یاسر حسین مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں فنکار کہتے ہیں نئے چہروں کا فلم انڈسٹری میں آنا خوش آئند ہے۔ فلم میں معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا آئٹم سانگ بھی شامل ہے فلم گیارہ نومبر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گئی ۔