Thursday, May 19, 2022

ایس ایس پی آفس ڈسٹرکٹ ویسٹ میں سندھ کے پہلے جینڈر پروٹیکشن یونٹ کا افتتاح

ایس ایس پی آفس ڈسٹرکٹ ویسٹ میں سندھ کے پہلے جینڈر پروٹیکشن یونٹ کا افتتاح
March 22, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (سینئر تجزیہ نگار کاشف شمیم صدیقی) - ناصر آفتاب ڈی آئی جی ویسٹ زون نےایس ایس پی آفس ڈسٹرکٹ ویسٹ میں سندھ کے پہلے جینڈر پروٹیکشن یونٹ کا افتتاح کر دیا۔

جینڈر پروٹیکشن یونٹ، گروپ ڈیولپمنٹ پاکستان اور پولیس کی مشترکہ کاوشوں سے قائم کیا گیا ہے۔

موجودہ  وومین اینڈ چلڈرن پروٹیکشن ڈیکس کو اپ گریڈ کر کے جینڈر پروٹیکشن یونٹ قائم کیا گیا ہے۔

اپگریڈیشن اور نام تبدیل کرنے کا مقصد ہےکہ خواتین اور بچوں کے ساتھ ساتھ ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو بھی خدمات اور حفاظت فراہم کی جا سکے۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون ناصر آفتاب نے ایس ایس پی ضلع ویسٹ اور دیگر معزز مہمانوں کے ہمراہ جینڈر پروٹیکشن یونٹ کا افتتاح کیا اور اسکے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ سوہائی عزیز نے جینڈر پروٹیکشن یونٹ کے افتتاح کے موقع پر سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر (GDP) صائمہ قادر، چیئرپرسن (SCSW) نزہت شیرین، CEO لیگل ہیومین رائیٹ طاہر ملک اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون ناصر آفتاب اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ سوہائی عزیز نے لیڈیز پولیس اسٹاف کو تفصیلی بریفنگ دی اور جینڈر پروٹیکشن یونٹ قائم کرنے کے مقاصد بیان کئے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی  اور دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔