Wednesday, May 22, 2024

سری نگر، عید پر قابض فورسز نے کشمیری نوجوان کو دوران حراست تشدد کر کے شہید کردیا

سری نگر، عید پر قابض فورسز نے کشمیری نوجوان کو دوران حراست تشدد کر کے شہید کردیا
July 10, 2022 ویب ڈیسک

سری نگر (92 نیوز) - بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر میں عید پر قابض فورسز نے کشمیری نوجوان کو دوران حراست تشدد کر کے شہید کردیا۔

مقبوضہ وادی میں عید پر بھی قابض فورسزکی انتہا پسندی کا سلسلہ جاری ہے، مسلمانوں کو عید گاہ میں نماز پڑھنے کی اجازت نہ دی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کی جامع مسجد کو بھی تالے لگا دیئے، بھارتی فوج عید کے روز بھی ریاستی دہشت گردی سے باز نہ آئی اور فائرنگ کرکے ایک کشمیری نوجوان کو شہید بھی کردیا۔ 

لوگوں نے شہید کی میت کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دیا اور انصاف کا مطالبہ کیا، ’’ ہم آزادی چاہتے ہیں، ہم انصاف چاہتے ہیں ‘‘ جیسے نعرے لگائے۔ بھارتی پولیس نے کالاکوٹ میں محاصرے اور تلاشی کے دوران ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا۔