Sunday, September 8, 2024

سری لنکا پریمیئر لیگ پاکستانی بزنس مین عمر خان کی بی لو کینڈی نے جیت لی

سری لنکا پریمیئر لیگ پاکستانی بزنس مین عمر خان کی بی لو کینڈی نے جیت لی
August 20, 2023 ویب ڈیسک

کولمبو (92 نیوز) - سری لنکا پریمیئر لیگ کا فائنل پاکستانی بزنس مین عمر خان کی بی لو کینڈی کے نام رہا، سنسنی خیز فائنل بی لو کینڈی نے 5 وکٹوں سے جیت لیا۔

دمبولا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے جس کے جواب میں بی لو کینڈی نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد حاصل کرتے ہوئے جیت اپنے نام کی۔ فائنل میں مین آف دی میچ انجیلو متھیوز جبکہ مین آف دی سیریز بی لو کینڈی کے کپتان ونیندو ہسرنگا رہے۔

سری لنکا کرکٹ لیگ میں پہلی مرتبہ کسی پاکستانی بزنس مین عمر خان نے بی لو کینڈی ٹیم فرنچائز خریدی اور فائنل میچ تک جیت ان کا مقدر رہی۔

سری لنکا پریمیر لیگ شامل بی لو کینڈی میی چار پاکستانی کرکٹرز شامل تھے، جن میں فخر زمان, محمد حارث، آصف علی اور محمد حسنین شامل تھے جبکہ نامور کرکٹر مشتاق احمد کوچ، جاوید میاں داد منٹور اور وسیم اکرم ٹیم کے سرپرست اعلیٰ تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی لو کینڈی کے مالک عمر خان نے کہا کہ میرے لئے بڑی خوشی کا دن ہے، ہم نے پہلی مرتبہ کسی کرکٹ لیگ میں ٹیم خریدی اور ٹورنامنٹ جیت لیا، اس پر میں اللہ پاک کا بے حد شکر گزار ہوں۔ اس جیت میں ٹیم کیساتھ کرکٹرز منٹورز لیجنڈ وسیم اکرم، جاوید میاں داد، اظہر الدین اور ٹیم کے کوچ مشتاق احمد کا کردار بھی ہے۔