Friday, April 26, 2024

سری لنکا پہلے ڈیفالٹ ہوا اب خوراک کا بحران پیدا ہو گیا

سری لنکا پہلے ڈیفالٹ ہوا اب خوراک کا بحران پیدا ہو گیا
May 21, 2022 ویب ڈیسک

کولمبو (92 نیوز) - سری لنکا پہلے ڈیفالٹ ہوا اب خوراک کا بحران پیدا ہو گیا۔ ملک میں پٹرول صرف ایمبولینس کیلئے دستیاب ہونے لگا۔

گزشتہ برس اپریل میں  سری لنکن صدر کی  ہر قسم کی کیمیائی کھاد پر پابندی سے فصلوں کی پیداوار میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی۔ حکومت نے یہ پابندی ختم کر دی ہے تاہم تاحال بیرون ملک سے کھاد کی درآمد کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے۔

وزیراعظم رانیل وکرم سنگھے  کا کہنا  ہے کہ رواں سیزن مئی تا اگست  میں کھاد کی خریداری ممکن نہ   ہوئی  تو ہمیں اگلے سیزن ستمبر تا مارچ کھاد کے بہتر سٹاک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ’میں ہر ایک سے یہ مخلصانہ درخواست کرتا ہوں کہ صورتحال کی سنگینی کو قبول کیا جائے۔ ‘حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں نے ایندھن کو ذخیرہ کرنے کی کوشش کی اور حکومت کا زرمبادلہ ختم ہونے سے  سپلائی میں کم واقع ہوئی۔

گیس کے حصول کیلئے لائن میں لگے رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ تین دن سے قطار میں کھڑے  500 افراد میں صرف 200 سلینڈر تقسیم  کیے گئے ہیں۔ شہری کا کہنا ہے کہ گیس اور مٹی تیل کے بغیر   ہم کچھ نہیں کر سکتے ۔ ہمارے پاس آخری آپشن کیا ہے ؟ سو فیصد ایسا ہی ہوگا کہ ہم کھانے کے بغیر مر جائیں گے۔

سری لنکا  کو  3.5 ملین سلنڈر کی طلب کو پورا کرنے کیلئے  صر ف 80 ہزار سلنڈر  تقسیم  کیے گئے ۔ حکومت نے ہندوستان سے $1 بلین کی ایک بڑی کریڈٹ لائن کے تحت $120 ملین مالیت کی کھانا پکانے والی گیس کی خریداری کے لیے ٹینڈرز  طلب کر لیے۔