Tuesday, April 16, 2024

سری لنکا، مشتعل افراد کا فوجی ٹرک پر پتھراؤ، جھڑپوں میں 4 شہری اور 3 فوجی زخمی

سری لنکا، مشتعل افراد کا فوجی ٹرک پر پتھراؤ، جھڑپوں میں 4 شہری اور 3 فوجی زخمی
June 20, 2022 ویب ڈیسک

کولمبو (92 نیوز) - سری لنکا میں پٹرول پر فسادات کے دوران مشتعل افراد نے فوجی ٹرک پر پتھراؤ کردیا۔ مظاہرین کو روکنے کیلئے فوج نے فائرنگ کی گئی، جھڑپوں میں 4 شہری اور 3 فوجی زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فوجی ترجمان کے مطابق 20 سے 30 افراد کے ایک گروہ نے پتھراؤ کیا اور فوج کے ایک ٹرک کو نقصان پہنچا۔

فوج نے ایندھن کی قلت کے باعث پیدا ہونے والی بدامنی اور فسادات پر قابو پانے کے لیے فائرنگ کی سری لنکا بھر میں پٹرول اور ڈیزل کے حصول کیلئے کئی کئی کلومیٹر طویل قطاریں لگی ہیں۔