Thursday, April 18, 2024

سری لنکا میں شدید معاشی بحران کی وجہ سے پرتشدد واقعات میں اضافہ

سری لنکا میں شدید معاشی بحران کی وجہ سے پرتشدد واقعات میں اضافہ
May 10, 2022 ویب ڈیسک

کولمبو (92 نیوز) - سری لنکا میں شدید معاشی بحران کی وجہ سے پرتشدد واقعات میں اضافہ ہو گیا۔

سری لنکا میں مظاہرین نے حکومتی حامیوں سے پرتشدد جھڑپوں کے بعد حکمران راجا پکشے خاندان اور متعدد اراکین اسمبلی کے گھر جلا ڈالے ہیں۔

سری لنکا میں معاشی بحران پر شروع ہونے والے احتجاج کے باعث وزیر اعظم مہندا راجا پکشے مستعفی ہو چکے ہیں لیکن پر تشدد واقعات میں کمی نہ آئی۔ حکومت مخلاف مظاہرین صرف وزیر اعظم کے استعفی سے مطمئن نہیں اور انھوں نے مہندا راجا پکشے کے سرکاری گھر کا محاصرہ کرنے کی بھی کوشش کی۔ اس وقت مہندا راجا پکشے اپنے گھر میں ہی موجود تھے۔

سوموار سے اب تک سری لنکا میں جاری پر تشدد مظاہروں میں حکمران جماعت کے ایک رکنِ پارلیمان سمیت پانچ افراد ہلاک جب کہ 200 زخمی ہو چکے ہیں اور حکام کی جانب سے ملک بھر میں عائد کرفیو میں بدھ تک توسیع کر دی گئی ہے تاکہ حالات قابو میں لائے جا سکیں۔