Friday, March 29, 2024

سری لنکا میں مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

سری لنکا میں مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم
May 11, 2022 ویب ڈیسک

کولمبو (92 نیوز) - سری لنکا میں بدامنی روکنے کے لئے مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا۔

کرفیو کے باوجود عمارتوں اور گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مستعفی ہونے والے وزیر اعظم راجا پاکسے کا لگژری ہوٹل بھی نذر آتش کر دیا گیا۔ مظاہرین نے کولمبو کے ہوائی اڈے کی مرکزی سڑک بند کر دی۔ صدر سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے راجا پاکسے کے کسی وفادار کو ملک سے نہیں نکلنے دیا جائے گا۔ سری لنکا میں پرتشدد مظاہروں میں آٹھ افراد ہلاک ، 225 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔